سی ٹی ڈی کا کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت14 مشتبہ افراد کی گرفتاری کا دعویٰ

لاہور(صباح نیوز) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت 14 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔حکام سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 14 مشتبہ افراد کو گرفتا کیا گیا، کارروائیاں لاہور، خوشاب، فیصل آباد، گوجرانوالا، بہاولپور کے علاوہ ٹی ٹی سنگھ، گجرات اور ساہیوال میں کی گئی۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور سے کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈرگرفتار کیا گیا جس سے بارودی مواد، 3 ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹر، 15حفاظتی فیوز، پرائما کارڈ، موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی گئی۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار کئے گئے مشتبہ افراد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں