وزیر اعظم نے کورونا وائرس معاملے کو سنجیدہ نہیں لیا، ناصرحسین شاہ

کراچی:وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے معاملے کو سنجیدہ نہیں لیا۔ صرف معاون خصوصی برائے صحت ہی متحرک نظر آتے ہیں۔ تاہم وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کورونا وائرس کے معاملے پر خصوصی نظر رکھے ہوئے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر اجلاس ہوتے ہیں جس میں کورونا وائرس سے بچا کے اقدامات کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے وزیر اعلی سندھ نے فنڈز بھی مختص کیے ہوئے نجی ٹی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو کورونا وائرس کے مسئلے پر چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی سے بات کرنی چاہیے تھی۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے حملوں کے دوران سندھ میں بیرون ملک سے ایک ہزار 500 افراد آئے اور ان تمام افراد سے ہی رابطہ کر کے ان کی اسکریننگ کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے 3 لندن سے آئے تھے تاہم سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد صحت یاب ہو رہے ہیں۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ میں اسکولوں کی چھٹیاں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم حتمی فیصلہ جمعہ یا ہفتے تک کر دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں