گوادر ایئرپورٹ کے لیے نیا فلائٹ آپریشن شیڈول جاری کردیا گیا

گوادر (یو این اے )سول ایوی ایشن نے گوادر ایئرپورٹ کے لیے نیا فلائٹ آپریشن جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سی اےاے نے گوادر ایئرپورٹ کے لیے 3 ماہ کا نیا فلائٹ آپریشن شیڈول جاری کر دیا ہے۔ نیا فلائٹ شیڈول یکم دسمبر سے 28 فروری تک کےلئے ہے۔گوادر ایئرپورٹ پر ہفتے میں 3 روزفلائٹ آپریشن ہو گا۔ بدھ، جمعہ اور اتوار کو گوادر ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن ہو گا۔سی اے اے کا کہنا ہے کہ نان شیڈول فلائٹس کو 24 گھنٹے قبل آگاہی دینا ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں