جنوبی غزہ میں حملے اتنے ہی جابرانہ ہیں جتنے شمالی غزہ نے برداشت کئے، یونیسیف
نیویارک(صباح نیوز)اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف)کے ترجمان جیمز ایلڈر نے کہا ہے کہ جنوبی غزہ میں ہونے والے اسرائیلی حملے ہر حد تک اتنے ہی جابرانہ ہیں جتنے شمال نے برداشت کئے ہیں۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھاکہ کسی نہ کسی طرح، یہ بچوں اور ماں کے لیے بدتر ہو تا جارہا ہے،ساتھ ہی انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ بچوں کے خلاف اس جنگ کو روکنے کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔
Load/Hide Comments


