دھندکے باعث گھوٹی میں ٹرک پھاٹک توڑتا ہوا ٹرین سے ٹکرا گیا، ڈرائیور جاں بحق

گھوٹی(صباح نیوز) دھندکے باعث گھوٹی میں محمد پور کے قریب ایک ٹرک ریلوے پھاٹک توڑتا ہوا ٹرین سے ٹکرا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہو گیا جبکہ کراچی سے پنجاب جانے والی گرین لائن کے انجن کو نقصان پہنچا ہے۔اسٹیشن ماسٹر کے مطابق دھندکے باعث ٹرک ڈرائیور کو پھاٹک نظر نہیں آیا۔ریلوے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹرین کو مہیسرو کے قریب روک دیا گیا ہے اور سانگھی سے متبادل انجن طلب کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں