کوئٹہ میں گیس کی بندش وپریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ کی مذمت کرتے ہیں، رحیم کاکڑ

کوئٹہ(یو این اے )پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ کے صدر سابق ناظم رحیم کاکڑ اور سید اقبال شاہ نے صوبے بھر بلخصوص کوئٹہ میں گیس کی بندش وپریشر میں کمی اور بار بار لوڈشیڈنگ کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ عام شہریوں اور عوام کو گیس کے بھاری بھرکم بل بھیجے جاتے ہیں ملک میں عام لوگوں وغریبوں کا کوئی والی وارث نہیں ،پاکستان کو اسٹیبلشمنٹ ،بیوروکریسی کی شاہ خرچیوں ،عیاشیوں نے تباہ کرکے رکھ دیاہے جبکہ بقایاکسر رہی سہی نام نہاد سیاسی کرپٹ ٹولے نے پوری کردی آج پاکستان معاشی طورپر کنگال و تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے ،انہوں نے کہاکہ ملک کوجمہوری انداز میں چلانے کیلئے ضروری ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی سیاست میں مداخلت بند ،بیوروکریسی کی ناجائز شاہ خرچیوں کو ختم کیاجائے ،کرپشن وکمیشن کاخاتمہ کیاجائے عدالتی نظام کو آسان کیاجائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں