بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام میڈیا ورکرز کی جبری برطرفی کیخلاف احتجاج
کوئٹہ (آن لائن) بلو چستان یونین آف جر نلسٹس کے زیر اہتمام بول ٹی وی ، روز نامہ انتخاب کوئٹہ، روزنامہ دنیا سمیت دیگر اداروں سے میڈیا ورکرز کی جبری بر طرفی کے خلاف احتجاج مظاہر کیا گیا۔ مظاہر ے میں صحافیوں، میڈیا ورکرز کی بڑی تعداد کے علا وہ نگراں وفا قی وزیر اطلاعات مر تضی سو لنگی اور نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے بھی شرکت کی اور صحافیوں سے اظہار یکجہتی کر نے کے ساتھ ساتھ میڈیاسے جبری بر طرفیوں کا نوٹس لیکر لائحہ عمل بنا نے کی بھی یقین دہانی کروائی ، مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے بلو چستان یونی آف جر نلسٹس کے صدر عر فان سعید نے کہا کہ کروڑوں روپے کے اشتہارات لینے والے ادارے فون کال اور بغیر کسی معقول وجہ کے میڈیا ورکرز کو نکال رہے ہیں بلوچستان میں پہلے ہی روزگار کے مواقع محدود ہیں مصنوعی مالی بحران کے خاتمے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں نوٹس لےکر میڈیا ورکروں کے تحفظ کے لئے اقدامات اٹھا ئیں ۔اس موقع پر نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا کہ پیمرا رولز کے تحت لائسنس یافتہ ٹی وی چینل کو چاروں صوبوں میں بیورو قائم کرنے ہو تے ہیں جو چینل بیورو بند کر رہے ہیں انکے مالکان سے بات کرینگے ۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا ورکرز سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں میڈیا ورکروں کی جبری برطرفی کا نوٹس لینگے، نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے احتجاجی مظاہر ے سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ حکومت میڈیا اداروں کی اشتہارات کی مد میں خطیر رقم ادا کرتی ہے اشتہارات پر ایسی پالیسی لا رہے ہیں جس سے ورکروں کا تحفظ ہو سکے ۔ انہوں نے کہاکہ اشتہارات پالیسی میں ورکروں کو اسٹیک ہولڈر بنائیں گے جبری برطرفی اور تنخواہیں ادا نہ کرنے والے اداروں کے خلاف لائحہ عمل بنائیں گے ۔


