انصاف کا تقاضہ ہے کہ ملٹری کورٹس سے کیسز کو سول عدالتوں میں منتقل کیا جائے، پی ٹی آئی

کوئٹہ(یو این اے )تحریک انصاف ضلع کوئٹہ کے صدر و سابق میئر رحیم کاکڑسید اقبال شاہ ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نے چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف آف آرمی اسٹاف سے مطالبہ کیا ہے کہ 9مئی کے تمام ایف آئی آر سمیت تمام کیس اور چیئرمین عمران خان سمیت تمام گرفتار 8ارکان کو رہا کیا جائے اورتمام کیسز کو ملٹری کورٹ سے سول کورٹ میں شفٹ کیا جائے انصاف کا تقاضا بھی یہی ہے کہ تما سیاسی پارٹیوں کو جس طرح سے کھلے میدان دیا گایا ہے اسی طرح تحریک انصاف کو بھی کھلے میدان کھیلنے کی مکمل آزادی ہونی چاہیے اس وقت اصل مسئلہ ملک میں عدم استحکام معاشی بدحالی مہنگائی بے روزگاری ہمسایہ ممالک تعلقات کی بہتری اور فلسطین کے مسئلے پر مثبت پالیسی اپنانا اس کے علاہ کشمیر کے مسئلے پر دو ٹوک موقف اپنا نا لہذا چیف جسٹس 25کروڑ عوام کے مستقبل کا سوال ہے یہ مفرور بھاگے ہوئے مجرم کیا ملک کی خدمت کریں گے ان خاندانی موراثی ٹولوں نے ملک کو تباہ و برباد کیا ہے انکو اور انکے حواریوں کو بار بار ملک کیے معیشت کو برباد کرنے دینا بھی ایک ظلم ہے کیونکہ ان سیاسی بے روزگارروں کا اور کوئی روزگاروغیرہ نہیں ہے سوائے ملک کی معیشت کا لوٹ مار کا لہذا تمام سیاسی پارٹیوں سمیت تحریک انصاف چیئرمین عمران سمیت تمام گرفتار پارٹی کے ساتھیوں کو رہا کیا جائے باین میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ جنگ کا اصول میں میدان جنگ میں تمام لڑنے والوں کے ہاتھ میدان جنگ میں کھلے ہوتے ہیں مگر عمران اور ان کے تمام ساتھیوں کے ہاتھ باندہے ہیں یہ جنگ اور الیکشن کے اصولوں کے خلاف شمار کیا جائے گا تحریک انصاف ایسے تمام اقدامات کی پرزور مذمت کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں