گڈانی میں کوئٹہ سے کراچی جانیوالی کوچ کو حادثہ، 3 افراد زخمی

حب (انتخاب نیوز) گڈانی ڈی جی سیمنٹ فیکٹری کے قریب کراچی سے کوئٹہ جانے والی السیف کوچ ، ٹرالر اور شہزور میں تصادم، تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ شہزور میں ڈرائیور پھنسا ہوا ہے جسے شدید زخمی حالت میں نکالا گیا ہے زرائع کے مطابق حادثے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں ٹریفک حادثے کے سبب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلاک ہوگیا تھا بعد ازاں گڈانی پولیس نے ٹریفک کو جزوی طور پر بحال کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں