لاپتہ افراد کی عدم بازیابی و ماورائے عدالت قتل کیخلاف لانگ مارچ کا منگچر میں استقبال، ریلی کے بعد دھرنا

قلات (مانیٹرنگ ڈیسک)لاپتہ افراد کی عدم بازیابی و ماورائے عدالت قتل کیخلاف تربت کا کوئٹہ لانگ مارچ کا منگچرمیں بھر پور استقبال کیا گیا، لاپتہ افراد کی عدم بازیابی و ماورائے عدالت قتل کیخلاف جاری تحریک کے 19 ویں دن تاریخ ساز لانگ مارچ منگچر پہنچ گیا۔ اس حولے سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ لانگ مارچ بلوچستان کے جن جن علاقوں سے یہ گزر رہا ہے وہاں سینکڑوں اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ مارچ سے جڑ کر ظلم کے خلاف تحریک کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں اس وقت شدید انسانی حقوق کی پامالیاں ہو رہی ہیں دنیا کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ دھرنے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شرکت کر رہے ہیں اور ظلم جبر اور وحشت کیخلاف بھرپور آواز بلند کر رہے ہیں۔ لانگ مارچ کے ذریعے بلوچستان کے ہر دوسرے علاقے سے ہزاروں لوگوں نے پیغام دیا ہے کہ بلوچ نسل کشی و قتل عام کسی بھی صورت قبول نہیں کرینگے اور اس جبر اور ناانصافیوں کے خلاف مزاحمت کا راستہ اختیار کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں