پنجگور میں ٹیلی فون خاموش

پنجگور: پنجگور پی ٹی سی ایل کے کیبل کٹ جانے کی وجہ سے 100 سے زائد ٹیلی فون خراب ٹی ٹی سی ایل کے درجنوں ٹیلی فون کنکشن روڈ کی تعمیر کی وجہ سے کٹ گئے تفصیلات کے مطابق پنجگور کے مختلف علاقوں چتکان آفیس اور تسپ کے علاقے میں روڈ کی تعمیر کے دوران کھدائی کے دوران پی ٹی سی ایل کے کیبل کٹ جانے کی وجہ سے 100 کے قریب ٹیلی فون کنکشن کٹ گئے ہیں ان میں ڈپٹی کمشنر پنجگور ائیرپورٹ روڑ اور دیگر دفاتر کے نمبر بھی شامل ہیں اس سلسلے میں پی ٹی سی ایل حکام کے مطابق لائنوں کی دوبارہ بحالی کے لیے نئے کیبل بچھانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں واضح رہے کہ پنجگور میں موبائل نیٹ سروس بند ہونے سے نیٹ کا واحد ذریعہ پی ٹی سی ایل کے ڈی ایس ایل نیٹ سروس ہیمگر روڈ کی کھدائی کے دوران کیبل کٹ جانے کی وجہ سے ضلع کے بیشتر سرکاری دفاتر کہ نیٹ سروس بھی معطل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے دفتری امور کے سلسلے میں انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں