قتل کے ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کا چھاپہ، زیادہ دوڑنے سے مطلوبہ شخص کو دل کا دورہ پڑ گیا
دکی(آن لائن)ایس ایچ او محمد شریف موسی خیل کو قتل کا ملزم پکڑنا مہنگا پڑگیا زیادہ دوڑنے کی وجہ سے دل کا دورہ پڑ گیا ابتدائی علاج کے بعد تشویشناک حالت میں ملتان منتقل کردیا گیاایس ایچ او دکی محمد شریف موسی خیل اور انچارج اسپیشل برانچ محمد اسلم ناصر کی سربراہی میں پولیس نے سپین مسجد قدرتی لیز ایریا کے مقام پر پولیس کو قتل کیس میں مطلوب ملزم نقیب اللہ ولد حبیب اللہ قوم سلیمان خیل ساکن کوئٹہ کی گرفتاری کے لئے چھاپہ ماراملزم نے پولیس کو دیکھتے ہی دوڑ لگاکر فرار ہونے کی کوشش کی ایس ایچ او محمد شریف موسی خیل کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے ملزم کا پیچھا کیاملزم مسلسل دوڑنے کے بعد کوئلہ کان کے اندر جاکر چھپ گیاجس کے بعد پولیس پارٹی اے ایس آئی ولی جان ناصر اور عنایت اللہ اورکزئی سمیت دیگر نے ملزم کا پیچھا کرتے ہوئے پانچ سو فٹ گہری کوئلہ کان کے اندر پیدل اترگئے پولیس پارٹی کا کان کے اندر داخل ہونے کی وجہ سے ملزم نے ساتھ واقع دوسرے کوئلہ کان کی ہوائی متبادل راستہ سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس پارٹی نے دوسرے ہالج میں بھی اندر جاکر ملزم کو گرفتار کرکے باہر لایا گیا۔ملزم کو پکڑنے کے دوران ایس ایچ او محمد شریف موسی خیل کو دوڑنے کے دوران دل کا دورہ پڑگیا جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد لورالائی اور وہاں سے پھر ملتان تشویشناک حالت میں منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والا ملزم پولیس کو مقتول سید الرحمن قوم کاکڑ ساکن پشین کے قتل،اور ڈکیتی کیس 302 394 میں مطلوب ہے ۔


