وارنٹ گرفتاری کے بعد نیب نے فواد چوہدری کو حراست میں لے لیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی احتساب بیورو(نیب)نے و ارنٹ گرفتاری کے بعد سابق وزیر فواد چوہدری کو حراست میں لے لیا۔ استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی گرفتاری کے وارنٹ چیئرمین نیب نے جاری کیے جس کے بعد نیب نے انہیں گرفتار کرلیا۔وارنٹ کے متن کے مطابق فواد چوہدری کو کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا ہے اور نیب نے اڈیالہ جیل سے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا ۔واضح رہے کہ فواد چوہدری پہلے سے گرفتار ہیں جہاں گزشتہ روز راولپنڈی کی عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا۔
Load/Hide Comments


