پشین میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رکاوٹ ڈالنے کی کوشش

پشین (انتخاب نیوز) پی ٹی آئی کا پشین میں ورکرز کنونشن کا انعقاد۔ پی ٹی آئی کے تحت بلوچستان میں ورکرز کنونشنز کا انعقاد کیا جارہا ہے اس حوالے سے ضلع پشین میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کے ورکرز کونشن کیلئے لگائے گئے اسٹیج کو اکھاڑ پھینکا گیا ۔ تاہم پی ٹی آئی نے ورکرز کنونشن جاری رکھتے ہوئے زمین پر بیٹھ کر ہی جلسہ کرلیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنان سمیت لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ورکرز کنونشن میں پی ٹی آئی رہنماﺅں نے شرکت کی اور اپنے خطابات کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں