اسلام آباد، ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل اور بیٹا جاں بحق
اسلام آباد (صباح نیوز)اسلام آباد کے سکیٹرجی الیون فور تھانہ رمنا کے علاقے میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل اور اس کا بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ہیڈ کا نسٹیبل ڈیوٹی ختم کر کے بیٹے کے ہمراہ گھر جا رہا تھا،اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون فور میں راہزنوں کو واردات کرتے دیکھا جس کے بعد انہوں نے راہزنوں کو پکڑنے کی کوشش کی، اسی دوران تین ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف اور اس کا بیٹا جاں بحق ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی ،ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ دوسری جانب جاں بحق اہلکار کے اہلخانہ نے ڈی سی آفس اسلام آباد کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔


