اسمگلنگ ختم کرنے کیلئے اسمگلروں کے نام پر جاری شوگر پرمٹ کینسل کیے جائیں، انجمن تاجران

کوئٹہ (آن لائن)انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ اور شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت رحیم آغا منعقد ھوا اجلاس میں شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی رفیع اللہ کاکڑ سمیت کابینہ کے ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعلی بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان، وزیر داخلہ بلوچستان اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم بلوچستان کا توجہ تاجروں کی آڑ میں چینی کی پرمٹوں کو اسمگلروں کے ناموں پر بنانے کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت کوئٹہ قلعہ سیف اللہ، لورالائی، ژوب، سنجاوی، ہرنائی، مسلم باغ، دکی، نوشکی، زیارت، میختر، قلعہ عبداللہ، چمن اور قلات سمیت دیگر ضلعوں میں نام نہاد تنظیم تاجر تنظیم کی جانب سے فرضی تاجروں جو کہ اصل میں اسمگلرز ہیں کے ناموں پر چینی کے پرمٹ بنا کر ان علاقوں کا چینی کوئٹہ لاکر افغانستان اور ایران سمگل کیا جاتا ہے یا کوئٹہ ہی میں فروخت کیا جاتا ہے جسکی وجہ مزکورہ بالا علاقوں میں چینی کی مصنوعی قلت پیدا کیا جاتا ہے اور غریب عوام مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہوجاتا ہے اور اصل میں فائدہ اسمگلر لے جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ روز ڈی جی انڈسٹریز کو باقاعدہ درخواست دی ہے کہ چینی جاری کردہ غیر قانونی 48 پرمٹوں کو فوری کینسل کیا جائے اور نیا پرمٹ جاری کرنے سے پہلے ایک کمیٹی تشکیل دیا جائے جس ڈی سی ، انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ، انجمن تاجران بلوچستان، شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندے شامل ھو کمیٹی کی ممبران پہلے یہ معلوم کریں گے کہ واقعی درخواست دہندہ واقعی چینی ڈیلر ھے کہ نہیں۔ انھوں نے کہ اس وقت بلوچستان میں چینی کی قیمت پورے ملک سے زیادہ ھے جسکا خاص وجہ چینی کی غیر لوگوں یعنی سمگلرز کو پرمٹ ایشو کرنا ھے انہوں نے کہا کہ اگر اعلی حکام نے اس کا نوٹس نہ تو مجبور ہوکر صوبہ بھر میں شٹر ڈان ہڑتال کا اعلان کردیں گے انہوں نے کہا کہ اگر ہم چاھے تو ہم بھی سمگلروں سے مل کر کروڑوں روپے کما سکتے ہیں لیکن ہم حق حلال کاروبار کرنا چاہتے ہیں اور ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ عوام کو سستے داموں اشیاءخوردنوش فراہم کریں انہوں نے کہا کہ گیند حکومت اور انتظامیہ کی کوٹ میں ہے دیکھتے ہے حکومت اور انتظامیہ کیا کرتی ھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں