سینیٹر دنیش کمار نے بلوچستان کیلئے بیوروکریسی میں حصہ مانگ لیا
اسلام آباد (صباح نیوز)سینیٹر دنیش کمار نے ملکی بیوروکریسی میں حصہ مانگ لیا ۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس میں دنیش کمار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سے صرف افسران گریڈ 20 اور 21 کے ہیں، صوبے کو وزارتیں نہیں چاہئیں بس بیوروکریسی میں حصہ دیں۔دنیش کمار نے کہا کہ بیوروکریسی میں لوگ ہوں گے تو بلوچستان میں ترقی ہوسکے گی۔
Load/Hide Comments


