سیلاب زدگان کی امداد کے حوالے سے شکایات ہیں، فنڈز کی مکمل تحقیقات ہوں گی، معائنہ کمیٹی
ڈیرہ مراد جمالی(یو این اے )وزیراعلیٰ بلوچستان کی معائنہ کمیٹی کے ممبر اسلم ترین کی زیر صدارت ڈیرہ مراد جمالی کمشنر کانفرنس ہال میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں ان فارم واٹر مینجمنٹ کو زمین کی لیولنگ کے لیے گھنٹوں کی تحقیقات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالمجید جونیجو ڈپٹی ڈائریکٹرز امداد علی کھوسہ مہر دل ابڑو عتیق اللہ کھوسہ امان اللہ گاجانی ثنا اللہ سمیت دیگر افسران شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی معائنہ کمیٹی کے ممبر اسلم ترین نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے کاشتکاروں کی مشکلات کے ازالے کے لیے حکومت کی جانب سے خطیر رقم فراہم کی گئی تاکہ اس رقم کی بدولت مشینری کے ذریعے سیلاب متاثرہ زمینوں کی لیولنگ کی جائے مگر عوام اور کاشتکاروں کی جانب سے کافی شکایات موصول ہوئیں جس پر اج سی ایم ائی ٹی تحقیقات کر رہی ہے ہمارے آنے کا مقصد بھی یہی تھا کہ یہاں پر مقامی سطح پر ایک کمیٹی تشکیل دے کر اس کے ساتھ تمام تر انکوائری کروائی جائے کمیٹی کے تمام ممبران متاثرہ علاقوں میں مکمل چھان بین کریں گے اور ایک رپورٹ مرتب کر کے چیئرمین سی ایم ائی ٹی سے ہو کر وزیراعلی بلوچستان کو پیش کی جائے گی ہم کسی صورت عوام کے لیے فراہم کردہ فنڈز کو غبن کرنے نہیں دیں گے جو بھی شکایات آئی ہیں ان کی مکمل طور پر چھان بین کروانا انتہائی ضروری ہے اب جو بھی تحقیقات کی جائیں گی وہ حقائق پر مبنی ہوں گی ہم نہیں چاہتے کہ اس تحقیقات کو زیادہ لمبا کر کے حقائق چھپائے جائیں ہم ہر صورت شکایات کی تہہ تک جائیں گے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز اور کمیٹی کے ممبران اپنے فرائض درست سمت میں سرانجام دیں 15 فروری میں تمام رپورٹس مجمع کی جائیں گی تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز کمیٹی کو مکمل ریکارڈ فراہم کریں گے۔ہماری پوری کوشش ہے کہ اگلی میٹنگ تک تمام تر تفصیلات رپورٹ جمع کی جائیں تاکہ حقائق سامنے آ سکیں۔


