سعودی عرب میں برفباری
سعودی عرب کے تبوک ریجن میں میں ہونے والی شدید برف باری کے باعث اللوز پہاڑ نے سفید چادر اوڑھ لی ہے اور دلکش منظر پیش کررہا ہے۔ برفباری دیکھنے اورموسم سے لطف اندوز ہونے کےلیے شہریوں اور یاحوں کی بڑی تعداد علاقے کا رخ کررہی ہے۔خمیس مشیط اور طائف میں برفباری، موسم کا تجزیہ کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل العربیہ نیٹ کے مطابق فوٹوگرافر مشیر البلوی جو مارشل کے نام سے معروف ہیں اللوز پہاڑ پر برف باری اور اس کے بعد کے مناظر کی خوبصورت عکس بندی کی۔برف باری کے بعد اللوز پہاڑ ورعلاقے کے دلکش قدرتی مناظر سیاحوں کو اپنی جانب کھینچتے ہیں۔ موسم سرما کے دوران اللوز پہاڑ پر ہر سال برفباری ہوتی ہے اور وہ برف سے ڈھک جاتا ہے۔ مہم جوئی کے شوقین سیاح بھی اس موسم میں علاقے کا رخ کرتے ہیں۔ اللوزکا پہاڑی سلسل سعودی عرب کے شمال مغرب میں تبوک ریجن میں اردن کی سرحد کے قریب تبوک شہر سے تقریباً 200 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے۔
اس کی اونچائی سطح سمندر سے دوہزار 580 میٹر ہے اور یہ خطہ حسمیٰ کے بلند ترین پہاڑی سلسلوں میں سے ایک ہے جس کے پہاڑ تبوک کے مغرب سے اردن میں وادی رم تک سروات کے پہاڑوں تک پھیلے ہوئے ہیں۔


