عوام ہمارے ساتھ ہیں، کامیاب ہوا تو گوادر میں سنگاپور جیسی ترقی لاﺅں گا، سینیٹر کہدہ بابر

گوادر (این این آئی )سی پیک و گوادر پورٹ بلوچستان سمیت پاکستان بھر میں بیروزگاری کے خاتمے کا ضامن ہوگا، کامیاب ہوا تو گوادر سٹی و پورٹ کو ٹیکس فری کرکے چاہبار و سنگھاپور جیسی خوشحالی لاو¿نگا، عوام الیکشن کے دن جوق در جوق نکل کر گوادر کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان سینیٹر کہدہ بابر بلوچ نے کاغذات کی اسکروٹنی کے سلسلے میں ریٹرننگ افسر کے دفتر کاغذات کی جانچ پڑتال و درست قرار پانے کے بعد وہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سنیٹر کہدہ بابر نے ین اے 259 اور پی بی 24 میں اپنے کاغزات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنی مرضی سے ووٹ دیں اور الیکشن کے دن نکل کر آپ کو ثابت کرنا ہیکہ گوادر کی ترقی میں گوادر کے عوام ساتھ ہیں، ہم نے اپنے دروازے سب کے لیئے کھلے رکھے ہیں، سیاسی بات چیت ہماری سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے لیکر دیگر معاملات پر چل رہی ہے جو پارٹی فیصلہ کرے گی ہم پارٹی کے ایجنڈے کے تحت آنے والے وقت میں فیصلہ کرینگے کہ صوبائی یا قومی سیٹ پر الیکشن لڑیں اگر پارٹی کہے دونوں پر الیکشن لڑنا ہے تو دونوں سیٹ پر الیکشن لڑینگے، انہوں نے کہا ہم کسی بھی سیاسی پارٹی کے ساتھ بات چیت کرنے لیئے تیار ہیں چاہے وہ قوم پرست جماعتیں ہوں یا مزہبی، ہم جمہوری لوگ ہیں اور ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، پانچ سال میں سی پیک و گوادر کے حوالے جو میری کنٹری بیوشن ہے وہ کسی سے ڈھکی چپھی نہیں ہے، میں گوادر کی ترقی چاہتاہوں اور مجھے یقین ہیکہ سی پیک و گوادر پورٹ ہی وہ واحد ذریعہ ہے جو گوادر سمیت پاکستان بھر میں بیروزگاری کے خاتمے کا ضامن ہوگا، انہوں نے کہا میں نے گوادر سٹی کو ٹیکس فری زون بنانے کی کوشش کی مجھے حکومت بلوچستان کی طرف سے پوری سپورٹ ملی، اگر میں کامیاب ہوا تو آئندہ میری کوشش ہوگی کہ میں گوادر سٹی پورٹ کو ٹیکس فری کرکے چاہبار و سنگھاپور جیسی خوشحالی لاو¿نگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں