لسبیلہ کی پسماندہ تحصیل لاکھڑا میں نایاب درختوں کی بیدردی سے کٹائی کا سلسلہ جاری
اوتھل (یو این اے)لسبیلہ کے پسماندہ تحصیل لاکھڑا میں نایاب درختوں کی بیدردی سے کٹائی کا سلسلہ جاری ہے تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ لسبیلہ کی پسماندہ تحصیل لاکھڑا میں نایاب درختوں کی بیدردی سے کٹائی کی جارہی ہے جن میں سرفہرست تحصیل لاکھڑا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیلر جو کے غیر لوکل باشندہ ہیں جس کے سامنے مقامی انتظامیہ سمیت ضلعی انتظامیہ کی بھی نہیں چلتی ٹمبر مافیا کو سیاسی و سماجی شخصیات کی سپورٹ حاصل ہے جس کی وجہ سے ٹمبر مافیا کے سامنے ضلعی انتظامیہ بے بس ہے ہم نگران وزیراعلی بلوچستان اور سیکریٹری جنگلات سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت جاری کرے تاکہ محکمہ جنگلات لاکھڑا میں نایاب درختوں کی کٹائی کا نوٹس لیکر ملوث افسران کے خلاف سخت کاروای کی جائے اکثر دیکھا جاتا ہے کے لوڈ گاڑیاں لیاری کے راستہ سے لیکر جاتی ہیں لاکھڑا میں ٹریکٹر کے ذریعے دور دراز علاقوں کے زمینوں سے درخت کاٹ کر شہر میں مزدا کے زریعے لوڈ کیا جارہا ہے اور یہ گاڑیاں کھلے عام جنگلات کے آفس کے سامنے سے سینہ تان کر ڈایور گزار لیتے ہیں۔


