صحبت پور میں تین صوبوں کو ملانے والی سڑک مکمل نہ ہوسکی
صحبت پور (یو این اے) صحبت پور تین صوبوں کو ملانے والی سڑک مکمل نہ ہو سکی ۔بلوچستان، سندھ اور پنجاب کو ملانے والی سڑک جگہ جگہ گھڑوں کا شکار ۔کشمور سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار دس منٹ کا سفر بھی گھنٹوں میں طئے ہونے لگا ۔تفصیلات کے مطابق صحبت شہر کے وسط سے گزرنے والے سڑک کشمور روڈ جو مرحوم جنرل پرویز مشرف کے دور میں ایشائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے شروع کی گئی تھی یہ سڑک تین صوبوں بلوچستان، سندھ اور پنجاب کو ملانے کا منصوبہ تھا جو مقامی ٹھیکیداروں کے ہتھے چڑھ گئی یہ سڑک ابھی تک نہیں تشنہ تعمیر ہے اور جگہ جگہ سڑک پر گھڑے پڑے کی وجہ سے ڈیرہ اللہ یار سمیت جیکب آباد کا سفر منٹوں کے بجائے گھنٹوں میں تبدیل ہو گیا ہے ۔
Load/Hide Comments


