80 فیصد سے زائد کاغذات مسترد ہونے کیخلاف عدالت جائیں گے، پی ٹی آئی بلوچستان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے بلوچستان سے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 80 فیصد سے زائد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔ ترجمان پی ٹی آئی بلوچستان کے مطابق کوئٹہ سے سالار خان کاکڑ، ظہور آغا، حاجی سیف اللہ کاکڑ، صفیہ کاکڑ، نور خان خلجی، عنایت اللہ کاکڑ اور دیگر عہدیداروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔ کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلوں کیخلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں