قلعہ عبداللہ، فائرنگ سے ڈاکٹر قتل، مستونگ سے لاش برآمد
قلعہ عبداللہ/مستونگ (صباح نیوز)قلعہ عبداللہ میں جنگل پیرعلیزئی کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈاکٹر فدامحمد ولد بازمحمد قوم پیرعلیزئی فائرنگ سے موقع پر جاں بحق ہو گئے، واقعہ کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے کوئٹہ منتقل کردیا۔ دوسری جانب مستونگ سے ایک شخص کی لاش برآمد کی گئی، پولیس زرائع کے مطابق عبدالحلیم ولد مطیع اللہ ساکن کلی شیخاں کی لاش چونگی کے قریب پل کے نیچے نالے سے ملی جو سائیکل سے پل کے نیچے گر کر جاں بحق ہوا ہے، لاش کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا گیا، سٹی پولیس مزید تحقیقات کررہی ہیں۔
Load/Hide Comments


