کچھ مخصوص لوگ صحافی بن کر ہماری عوامی تحریک کا میڈیا ٹرائل کررہے ہیں، ڈاکٹر ماہ رنگ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں بلوچ لواحقین لانگ مارچ کے دھرنے کی قیادت کرنے والی ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آج ہماری پرامن عوامی تحریک کا 43 واں دن ہے۔ بلوچستان بھر کے لوگ بڑی تعداد میں ہمارے ساتھ شامل ہو رہے ہیں اور عوامی حمایت روز بروز بڑھ رہی ہے۔ اس تحریک کے آغاز سے کچھ لوگ صحافی بن کر ہماری عوامی تحریک کا میڈیا ٹرائل کر رہے ہیں۔ ہم دنیا بھر کے نامور صحافیوں اور صحافتی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہماری پرامن عوامی تحریک کے خلاف جاری میڈیا ٹرائل کا نوٹس لیں اور اپنے صحافتی فرائض کی ادائیگی میں ہمارا ساتھ دیں۔
Load/Hide Comments