ایرانی نیوکلیئر پلانٹ پر حملے کی زمہ داری جیش العدل نے قبول کر لی

تہران (انتخاب نیوز) تفصیلات کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران کے قریب ایواز میں دو دن قبل نامعلوم مسلح افراد نے ایرانی نیوکلیئر پلانٹ زرگان پر حملے کرتے ہوئے پلانٹ کو نقصان پہنچایا تھا جبکہ ایرانی خبر رسان ادارے کے مطابق اب حالات مکمل طور پر قابو میں ہیں، ایران نے حملے کے فوری بعد اسرائیل اور امریکا کو تنبیہ کی ہے کہ وہ ایران میں دہشتگردی روک دیں۔ آمادہ اطلاعات کے مطابق کچھ دیر قبل ایرانی نیوکلیئر پاور پلانٹ پر حملے کے زمہ داری سیستان بلوچستان کی مسلح تنظیم جیش العدل نے قبول کر لی ہے۔ واضح رہے کہ جیش العدل اس سے پہلے ایرانی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتا تھا جبکہ یہ پہلا موقع ہے کہ جیش العدل کی جانب سے ایران کے بڑے شہروں میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ایران نے اس تنظیم کو سعودی عرب اور امریکا کا پراکسی قرار دیا ہے اور ماضی میں ایران نے پاکستان پر بھی اس کی پشت پناہی کا الزام لگایا ہے جبکہ پاکستانی و سعودی حکام کی طرف سے بارہا اس بات کی تردید کی گئی ہے۔جیش العدل کا موجودہ سربراہ سلاالعدین فاروقی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں