نامعلوم سمت سے آپسر کے علاقہ بنڈے قلات میں مارٹر گولے فائر
تربت(بیورورپورٹ) آپسر میں مارٹر گولہ آبادی کے اندر گرگیا ، مکان کو نقصان ، ہفتہ کی شب نامعلوم سمت سے آپسر کے علاقہ بنڈے قلات میں مارٹر گولے داغے گئے جن میں سے ایک گولہ درویش جوش کے گھر کے اندر گرا جس سے ایک کمرہ اور واش روم کونقصان پہنچنے کی اطلاع ہے ، جبکہ ایک راکٹ ظاہر یار کے گھر کے قریب اورایک گولہ خالی چاردیواری میں گرنے کی اطلاع ہے ، پولیس اور دیگر فورسز نے وقوعہ پر پہنچ کر نقصانات کی تفصیل معلوم کیں اور شواہد اکھٹے کئے ، ایک اندازے کے مطابق 10سے12گولے فائر کئے گئے ہیں۔
Load/Hide Comments


