جعلی بینک اکائونٹس کیس،آصف زرداری ،فریال تالپورسمیت دیگر کو نوٹس

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کی بینکنگ کورٹ نے جعلی بینک اکائونٹس کیس میں سابق صدر مملکت آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیئے ۔ کراچی بینکنگ کورٹ کی جانب سے جاری نوٹس میں ان افراد کو 19 فروری کو پیش ہونے کے لیے کہا گیا ۔یاد رہے کہ گزشتہ برس اگست میں جعلی بینک اکائونٹس کیس اسلام آباد سے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔جعلی بینک اکائونٹس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر افراد نامزد ہیں جن پر 4 ارب روپے کی منی لانڈرنگ سمیت متعدد الزامات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں