بی این پی عوامی کے سربراہ اسرار اللہ زہری کے کاغذات نامزدگی منظور
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بی این پی عوامی کے سربراہ میر اسرار اللہ زہری کی بلوچستان ہائی کورٹ سے کاغذاتِ نامزدگی منظور۔ مرکزی ترجمان انور بلوچ کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ نوابزادہ میر اسرار اللہ خان زہری کے کاغذاتِ نامزدگی الیکشن ٹربیونل کی جانب سے منظور ہوگئے بی این پی کے مرکزی ترجمان انور بلوچ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عبد الوہاب موسیانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی عوامی کے مرکزی صدر میر اسرار اللہ خان زہری کے کاغذاتِ نامزدگی این اے 265 پی بی 18 خضدار ون سے منظور ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر ظفر ابابکی ایڈووکیٹ زاہد ریکی ، عید محمد درانی، سلیمان درانی، عبدالحمید باجوئی محمد نور زنگجو اور پارٹی کے دوست کثیر تعداد میں موجود تھے۔
Load/Hide Comments


