کاہان کے پولنگ اسٹیشنوں کو ڈیرہ بگٹی، بارکھان اور دیگر علاقوں میں تبدیل کرنا دھاندلی ہے، امیدواران

کوئٹہ (آن لائن) گزشتہ روز حلقہ پی بی 09 کوہلو کے امیدواران میر غازی خان مری وڈیرہ شیر باز پوادی میر نعمت خان مری وڈیرہ ربنواز زنگ و امیدوار برائے این اے 253 حاجی نصیر کاکڑ دیگر کا ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ کاہان کے تمام پولنگ اسٹیشنوں کو ڈیرہ بگٹی، بارکھان اور دیگر علاقوں میں تبدیل کرنا پری پول دھاندلی کے واضح ثبوت ہیں تحصیل کاہان کے پولنگ اسٹیشنوں کی تبدیلی سے کاہان میں آباد ہزاروں افراد حق رائے دہی استعمال کرنے سے محروم رہ جائے گے الیکشن کمیشن کے اس فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ضلع میں تمام جماعتوں کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا کیے جانے کے بجائے صرف ایک امیدوار کے حق میں گرانڈ بنائی جا رہی ہے جس سے الیکشن دھاندلی شدہ تصویر ہونگے اس موقع پر میر غازی خان مری نے دعوی کیا ہے کہ ضلع میں پولنگ اسٹیشنوں کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ سابقہ ایم پی اے حکومتی مشینری کو استمال کر کے الیکشن کمیشن کے قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں سرکاری ملازمین کو اپنے ساتھ ملا کر گزشتہ کہی روز سے الیکشن مہم بھی چلا رہے ہیں سرکاری سکیمات کو الیکشن مہم کے دوران ووٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال کر کے الیکشن کمیشن کی سنگین خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں جس کے خلاف ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے دوسری جانب گزشتہ برس انرجی اینڈ ڈیویلپمنٹ پروجیکٹ کے مد میں کروڑوں روپے مالیت کے ٹینڈر شدہ سولر پینل کو بجائے عوام میں تقسیم اور محکمہ زراعت کے پانی بورنگ کو ووٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں میر غازی خان مری کا مزید کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر چھاپے لگا کر ٹینڈر شدہ سولر اور دیگر اشیا کو برآمد کے کارروائی عمل میں لائیں الیکشن مہم کے دوران قانون کی بالادستی کو قائم رکھتے ہوئے الیکشن مہم کے دوران تمام امیدواراں کو مساوی حقوق دئیے جائیں تاکہ عوام کی حق رائے دہی سے عوامی نمائندگی کی چنا مکمل ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں