پی ٹی آئی کی منورہ منیر کے کاغذات منظور، جے یو آئی کے سردار حفیظ لونی نااہل قرار
کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان ہائیکورٹ میں قائم ٹربیونل نے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کو کالعدم کرتے ہوئے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشست پر پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار منورہ منیر کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ بلوچستان ہائیکورٹ میں الیکشن ٹربیونلز میں اپیلوں پر سماعت دسویں روز بھی جاری رہی۔ٹربیوبل نے پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار منورہ منیر کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 263اور پی بی 43سے الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی،جبکہ ٹربیوبل نے این اے 252 سے جمعیت علماءاسلام کے سردار حفیظ لونی کو نااہل قرار دے دیا۔
Load/Hide Comments


