عدلیہ ایک بار پھر عمران نیازی اور اس کی پارٹی کو ریلیف دے رہی ہے، کوئٹہ بار ایسوسی ایشن
کوئٹہ (آن لائن) ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سابق ممبر اور کوئٹہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے بانی اور سابق صدر کوئٹہ ڈسٹرکٹ ملک سمندر خان کاسی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ایک بار پھر عدلیہ عمران نیازی اور اس کی پارٹی کو ریلیف دے رہی ہے حالانکہ وہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث سرخیل ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ملک کے اداروں کو اپنی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہئے نہ کہ ادارے اور ان کے سربراہان سیاست میں مداخلت نہ کریں تاکہ تمام اقدامات بہتری کیلئے اٹھائے جاسکیں۔ مداخلت سے ریاستی امور اور سیاسی استحکام اور جمہوریت کو متزلزل کرنے کی کوششیں ہوتی رہی ہے جس طرح عمران نیازی اقتدار کے حصول کے لئے ایمپائر کی انگلی کا اشارہ دیتے تھے ایک بار پھر ابھی جوڈیشری عمران نیازی تحریک انصاف کو ریلیف دینے پر اتر آئی ہے جس کا واضح ثبوت 9 اور 10مئی کے واقعات میں ملوث سرخیل عمران نیازی اور پی ٹی آئی کے کارکنان ملوث ہیں مگر اسکے باوجود تحریک انصاف عمران نیازی کو انتخابات میں حصہ اور بلے پر انتخابات میں حصہ لینے کےلئے خیبر پختونخواہ عدالت عالیہ کے فیصلے کی رو سے ایک بار پھر راہ ہموار کی جارہی ہے جس طرح 9سال تحریک انصاف اور عمران نیازی کی حکومت مسلط کی تھی عمران نیازی کا صرف ڈومیسائل پنجاب کا ہے اور اسی طرح رہیر تحریک خان عبدالولی خان مرحوم کے ساتھ ہوا تھا نیشنل عوامی پارٹی سمیت انتخابی نشان تک پر پابندی عائد کردی مگر اس کے باوجود ہائی کورٹ پشاور اور پاکستان کی جوڈیشری نے اس پر وئی ایکشن نہیں لیا تھا۔


