بولان میں پھٹنے والی گیس پائپ لائن کی مرمت مکمل، کل تک بحالی کا امکان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بولان میں پھٹنے والی سوئی گیس پائپ لائن کی مرمت مکمل۔ جنرل منیجر سوئی سدرن کمپنی کے مطابق بولان میں پھٹنے والی سوئی گیس پائپ لائن کی مرمت مکمل کرلی گئی ہے۔ کل تک متاثرہ پائپ لائن سے سوئی گیس بحال کردی جائے گی۔ بولان میں گزشتہ روز 12 انچ قطر کی سوئی گیس پائپ لائن پھٹ گئی تھی۔ سوئی گیس پائپ لائن پھٹنے سے کوئٹہ کو سوئی گیس کی فراہمی متاثر ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں