پیپلز پارٹی بلوچستان بھر میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات کا شکار، اہم رہنماﺅں کا علیحدگی کا فیصلہ
کوئٹہ(یو این اے )پیپلزپارٹی کوئٹہ اور بلوچستان بھر میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات کا شکار ھو گیامستونگ کے بعد پیپلزپارٹی کے کوئٹہ چاغی اور نصیر آباد سے اہم رہنماں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیاٹکٹوں کی تقسیم پر بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پی پی پی شدید اندرونی اختلافات کا شکار ھو گیا ھےپیپلزپارٹی کے اہم رہنماں نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ان رہنماں میں سابقہ صوبائی وزیر محمد یونس ملازئی,سابق وفاقی وزیر سردار عمر گورگیج,سابق صوبائی وزیر سکندر عمرانی,پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثنا جتک,حال ہی میں شامل ہونے والے میر لیاقت لہڑی,لعل محمد جتک,سردار عمران دینارزئی نے پارٹی سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
Load/Hide Comments


