پنجگور بجلی کے وولٹیج میں کمی شہریوں کی پریشانیوں میں اضافہ

پنجگور ،( نامہ نگار) پنجگور مین ںجلی کے وولٹیج میں کمی وبیشی ( ڈیم فل ) کا فالٹ برقرار شہریوں کے قیمتی برقی آلات فریج واشنگ مشین پانی کے موٹرز گھروں کے اندر لگے چھوٹے ٹرانسفارمرز اور پنکھے وغیرہ جل کر ناکارہ ہورہے ہیں پنجگور میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ ٹریننگ اپنی جگہ ںجلی کے وولٹیج میں کمی بیشی اور دیم فل کی بیماری سے لوگوں کی قیمتی برقی آلات جل کر ناکارہ ہو رہے ہیں بجلی کبھی 220 سے یکدم 0 وولٹیج پر اجاتا ہے جس کی وجہ سے برقی آلات فریج واشنگ مشین پانی کے موٹر ز پھنکے ٹرانسفارمر ز سمیٹ دیگر برقی آلات جل کر ناکارہ ہو رہے ہیں صارفین کے مطابق وہ پریشان ہیں کہ بجلی کے بقایاجات جمع کریں یا بجلی کے وولٹیج میں کمی بیشی اور ڈیم فل کی وجہ سے ناکارہ ہونے والے برقی آلات کی مرمت کریں اس سلسلے میں علاقے کے عوامی حلقوں نے واپڈا کے اعلئ حکام سے اپیل کی ہے کہ پنجگور میں بجلی وولٹیج کی وجہ سے لوگوں کے جلنے والے قیمتی برقی آلات کی مرمت اور نقصانات کے ازالہ کے لئے اقدامات کئے جائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں