اورماڑہ میں گیس سے بھرا ٹرالا الٹ گیا،مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک کی روانی معطل
اورماڑہ(یو این اے )مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے مقام پر گیس سے بھری ٹریلا حادثے کا شکار ہو گیا۔ حادثے کے باعث ٹریلا میں گیس لیکج سے مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ کوسٹل ہائی وے کو دونوں اطراف بند کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے مقام پر گیس سے بھری ٹریلا حادثے کا شکار ہو گیا۔ حادثے کا شکار ٹریلا میں گیس لیکج کے باعث ناخوشگوار واقعہ کے پیشِ نظر کوسٹل ہائی وے پولیس کی جانب سے بزی پاس کے مقام پر مکران کوسٹل ہائی وے کو دونوں اطراف سے بند کر دیا گیا ہے۔ بزی پاس کے مقام پر ٹریفک کی روانی معطل ہونے کے سبب دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مذکورہ ٹریلا بزی ٹاپ سے نیچے اتر رہا تھا۔
Load/Hide Comments


