ایسا ممکن نہیں کہ خواتین کو ہراساں کرنے کا ذکر آئے اورشہبازگل کا نام نہ آئے ، طلال چوہدری

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ایسا ممکن نہیں کہ خواتین کو ہراساں کرنے کا ذکر آئے اورشہبازگل کا نام نہ آئے ،شہبازگل یونیورسٹی سے رابطہ کریں، وہ ابھی تک ان کے جواب کا انتظار کررہے ہیں ،شہبازگل بتائیں کہ جہانگیر ترین کو جہاز پر بٹھا کر بیرون ملک کس نے فرار کرایا؟۔ معاون خصوصی شہبازگل کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا عمران نیازی زندگی بھر اے ٹی ایمز سے جس رفتار سے پیسے لیتا رہا، اسی رفتار سے ملک پر ریکارڈ قرض بڑھا یا ،پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) نے اپنے تمام ادوار میں اتنا قرض نہیں لیا جو جھوٹے نیازی نے 18 ماہ میں لے لیا ،چینی چور عمران مافیا نے 52 روپے سے چینی کی قیمت 92 روپے پر پہنچا دی ،جھوٹے نیازی اور اس کے بدنام ترجمان آٹے، روٹی کی قیمت پتہ کریں،چینی چور مافیا نے جس سے چینی چوری کروائی وہ عمران نیازی نے پرائیویٹ جیٹ پہ لندن روانہ کر دیا،دو سال میں جس طرح ڈاکو ، چور اور اْچکے ملک کو لوٹ رہے ہیں تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں