گمراہ کن پروپیگنڈا ہمیں کمزور نہیں کر سکتا، تحریک کو مزید مضبوطی سے آگے بڑھائیں گے،ماہ رنگ بلوچ

اسلام آباد میں جاری بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام لاپتہ افراد کے لواحقین کی اپنے پیاروں کی بازیابی کی تحریک 57 روز بھی جاری ہے۔ اسی حوالے سے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئیٹر) میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جبری گمشدگیوں کے متاثرین کے لواحقین کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔جب کہ ریاست اس تحریک کو ختم کرنے کیلئے گمراہ کن اور جھوٹا پروپیگنڈا اور پرتشدد طریقے استعمال کر رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ریاست کو اس بات کا کوئی اندازہ نہیں کہ ہمارے حوصلے ریاست کی طاقت سے زیادہ مضبوط ہیں۔ یہ پروپیگنڈہ اور پرتشدد اقدامات ہمیں کمزور نہیں کریں گے بلکہ ہماری تحریک کو مزید مضبوطی سے آگے بڑھائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پوری دنیا کے لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بلوچ نسل کشی کے خلاف اس جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں