پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری
کراچی (انتخاب نیوز) پاکستان کی جنوب مغربی سرحد پر کشیدگی کے باوجود روپے کی قدر بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاﺅ 279 روپے 90 پیسے ہے۔انٹربینک تبادلہ میں آج ڈالرکا بھاﺅ 8 پیسے کم ہوا ہے۔انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 12 پیسے سستا ہوکر 279 روپے 98 پیسے تھا۔واضح رہے کہ انٹربینک میں کاروباری ہفتے میں ڈالر 46 پیسے سستا ہوا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 23 پیسے مہنگا ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاﺅ 280 روپے 98 پیسے ہے۔
Load/Hide Comments


