سابق نمائندوں نے کرپشن، کمیشن اور بارڈر ٹریڈ کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کیا، نیشنل پارٹی

پنجگور(یو این اے )پنجگور سب تحصیل کلگ اور اسکے گردونواع میں بی این پی عوامی کے سینکڑوںسیاسی کارکنوں اور علاقائی عہدیداران نے بی این پی عوامی کے پانچ سالہ مایوس کارکردگی سے اختلاف رکھتے ہوئے بی این پی عوامی سے مستعفی ہوکر نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 30 پنجگور ٹو کے امیدوار میر رحمت صالح بلوچ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری قومی اسمبلی حلقہ این اے 258 پنجگور کم کیچ کے امیدوار واجہ پھلین بلوچ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 29 پنجگور ون کے امیدوار حاجی محمد اسلام بلوچ سے ملاقات کرکے پنجگور کلگ میں بڑے شمولیتی جلسے میں نیشنل پارٹی منشور و آئین سے اتفاق کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کیا۔ شمولیت کرنے والوں میں کلگ سے بی این پی عوامی کے مخلص سیاسی ساتھی عطا اللہ نتوزئی ، جمیل احمد سنجرانی ، امجد دادجان ، شیرجان کی سربرائی میں 80 افراد حاجی عبدالقیوم ، عبدالغفور ، محمد ظریف کی سربرائی میں 30 افراد دلجان ، منظور احمد ، بلال کی سربرائی میں 50 افراد ایاز احمد ، نیاز احمد، حامد علی کی سربرائی میں 50 افراد الہی بخش ، حاجی سبزل کی سربرائی میں 40 افراد سدھیر احمد کی سربرائی میں 11 افراد چتکان سے حاجی غلام جان دھانی ، نظام الدین دھانی کی سربرائی میں 150 افراد تسپ سے غلام جان ، واحد بخش ، عبدالوحید کی سربرائی میں 50 افراد سوراب سے ضمیر سیف الرحمن کی سربرائی میں 30 افراد پنچی سے ابوبکر رئیس، محمد یاسین، مہراللہ، شریف، حضور احمد، نیک جان کی سربرائی میں 40 افراد شامل ہیں، نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیدوار برائے صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری قومی اسمبلی کے امیدوار واجہ پھلین بلوچ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما صوبائی اسمبلی کے امیدوار حاجی محمد اسلام بلوچ ضلعی صدر حاجی محمد ایوب دھواری عطا اللہ نتوزئی اسداللہ سنجرانی اور دیگر نے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ نمائندوں نے پنجگور کے عوام کو خوش نما نعروں سے ورغلا کر پانچ سال کے دوران کرپشن کمیشن خوری اور بارڈر ٹریڈ کو اپنی ذاتی گروہی مقاصد کیلئے تجوری بنانے کے علاہ کچھ نہیں کیا ہے پنجگور میں نیشنل پارٹی نے 2013 کے دوران انتھک محنت اور قربانی کے بدولت جو امن بلوچستان کو دیکر ترقی اور تعلیم کی راہیں ہموار کیا بدقسمتی سے سلیکٹیڈ نمائندوں ایک بار پھر بلوچستان کو آگ اور خون کی ماحول میں راغب کر پنجگور کو مقتل گاہ کی طرف دھکیل دیا ہے سابقہ نمائندوں کے دور میں ایک مہینے کے دوران پنجگور کے عوام کو 80 کے قریب نوجوانوں کی لاشیں فراہم کرکے سیکڑوں گھروں کو ماتم میں بدل دیا ریکوڈک سندک سمیت بلوچستان کے ساحل کو فروخت کرکے اربوں روپے کے تحفے وصول کیا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی سیاست کا مقصد بلوچستان کی ترقی اور تعلیم کی فروغ سمیت امن کی دیا جلانا ہے اور اپنی سیاسی بصیرت سے بلوچستان کے وسائل کو تحفظ دیکر لو ستان کے مستقبل کو بچانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں