اقتدار میں آکر مزدور کی تنخواہ ایک تولہ سونے کے برابر کریں گے، نواب اسلم

کوئٹہ(آن لائن) جے یو آئی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری و نواب اسلم رئیسانی نے گرینڈ شمولیتی جلسے سے خطاب اس موقع پر آزاد امیدوار برائے حلقہ این اے 261 بلوچستان گرینڈ الائنس کے چیئرمین حاجی محمد انور شاہوانی کی جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و امیدوار NA.261 مولانا عبد الغفور حیدری کے حق میں دستبردار اور اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری ، نواب اسلم رئیسانی و حاجی انور شاہوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت علما اسلام اقتدار میں آکر ملک کو مستحکم خارجہ پالیسی دیگی ۔ہم پاکستان کو مغربی بلاکوں کے اشتراک سے آزاد کردیں گے بچوں کی مفت تعلیم علاج و معالجہ کیلئے مزید ہسپتال بنائیں گے ۔ملک بھر میں پانی کی تقسیم شرعی اصولوں کے مطابق کریں گے مزدور کی تنخواہ ایک تولہ سونے کے برابر کریں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائیگی قوم جمعیت علما اسلام کو اس وقت متبادل کے طور پر دیکھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ سردی کے باوجود جمعیت علما اسلام کے کارکن اور سیاسی جماعتیں الیکشن میں حصہ لے رہی ہے کیونکہ لوگوں کو جمعیت علما اسلام سے امیدیں وابستہ ہے انشا اللہ جمعیت علما اسلام قوم کے امیدوں پر پورا اتریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں