کراچی میں الیکشن ڈیوٹی کیلئے ڈاکٹروں سمیت سرکاری اسپتال کا پورا عملہ طلب

کراچی (انتخاب نیوز) 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے سینئر ڈاکٹروں سمیت سرکاری اسپتال کا پورا عملہ طلب کرلیا گیا۔کراچی کے عباسی شہید اسپتال سمیت کے ایم سی کے دیگر اسپتالوں کا پورا عملہ الیکشن ڈیوٹی پر طلب کیا گیا ہے۔سینئر ڈاکٹرز، آر ایم اوز اور دیگر عملے کو الیکشن تربیت کیلئے آنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ اسپتال کے آئی سی یو سمیت تمام شعبوں کے ڈاکٹرز اور عملے کو بھی بلا لیا گیا ہے۔عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرز اور عملہ ضلع کیماڑی اور غربی میں الیکشن ڈیوٹی پر تعینات ہوگا، عباسی شہید اسپتال انتظامیہ نے الیکشن ڈیوٹی سے متعلق میئر کراچی کو بذریعہ خط آگاہ کردیا ہے۔ انتظامیہ کا موقف ہے کہ قانون کے مطابق ایمرجنسی اسٹاف کو الیکشن ڈیوٹی پر تعینات نہیں کیا جاتا، محکمہ صحت نے بھی انتخابات کے دوران اسپتالوں کو ہائی الرٹ کیا ہے، محکمہ صحت کی حساس علاقوں میں انتخابات میں میڈیکل کیمپ لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں