محکمہ کسٹم بلوچستان نے 6 ماہ میں 16 ارب روپے مالیت کا سامان پکڑا
کوئٹہ (آن لائن) کلیکٹر کسٹم انفورسمنٹ کوئٹہ محمد اسماعیل نے کہا ہے کہ کسٹم کے عملے نے انسداد سمگلنگ مہم کے دوران گزشتہ 6ماہ میں دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملکر 16 ارب روپے کا غیر ملکی سامان قبضے میں لیکر ریونیو قومی خزانے میں جمع کروایا ہے گزشتہ ماہ دسمبر میں کسٹم کے عملے نے ایک ماہ میں 5.3 بلین کا سیزر کرکے ملک کی تاریخ میں نمایاں کارنامہ سر انجام دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کسٹم ڈے کے موقع پر کسٹم ہاﺅس کوئٹہ میںمنعقدہ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 26 جنوری کو کسٹم ڈے بھر پور طریقے سے منایا جاتا ہے جس کا مقصد محکمے کی کارکردگی کو جانچا جاتا ہے اگر ہم اینٹی سمگلنگ کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کا گزشتہ تین سالوں کا تقابلی جائزہ لے تو 2021/22 میں 10.9 بلین اور اسی طرح 2022-23 میں 10.5 بلین اور رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان عبدالقادر میمن کی سربراہی میں سمگلنگ کی روک تھام کے لئے کارروائیاں کرتے ہوئے 16 ارب روپے مالیت کا سامان قبضے میں لیا ہے اور یہ ریونیو قومی خزانے میں جمع کرایا ہے اس کے علاوہ ماہانہ بیس پر اگر کلیکٹریٹ کا جائزہ لیا جائے تو 1736 ملین کے کیسز ہورہے تھے لیکن گزشتہ سال ماہ نومبر میں 2.2 بلین اس کے بعد اگلے ماہ اس کو عبور کرتے ہوئے 3.3 بلین اور دسمبر میں ریکارڈ اضافہ کرتے ہوئے کوئٹہ کلیکٹریٹ میں 5.3 بلین کا سیزر کیا جو تاریخ کا سب سے بڑا سیزر اور کوئی بھی کلیکٹریٹ اس ریکارڈ کو عبور نہیں کرسکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ سمگلنگ کی روک تھام کےلئے چیمبر آف کامرس کے نمائندوں کے تعاون سے قانونی تجارت کو فروغ ملا ہے جس کی وجہ سے کوئٹہ کلیکٹریٹ اپریزمنٹ کا 50 فیصد ریونیو بڑھ گیا ہے ان کارروائیوں میں ہمارے دیگر پارٹنر کا عمل دخل بھی نمایاں رہا ہے جس میں ایف سی، پولیس، ضلعی انتظامیہ اور لیویز سمیت خصوصی طور پر آئی بی کا بہت بڑا عمل رہا ہے جن کی اطلاعات پر یہ تمام کارروائیاں کرتے ہوئے 6 ماہ میں اتنا بڑا ریونیو حاصل کیا گیا ہے اور قومی خزانے اور معیشت کو مضبوط بنانے کےلئے کسٹم نے اپنے دیگر پارٹنر اداروں کے ساتھ ملکر یہ اہداف عبور کئے ہیںجو قابل ستائش عمل ہے۔


