حکمرانوں یاد رکھو تمام مظلوم ایک ہورہے ہیں، ا ب تم نہیں بچ سکو گے، پی ٹی ایم
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے تحت کوئٹہ میں منعقدہ جلسے سے پی ٹی ایم بلوچستان کے صدر رہنما نور باچانے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رنگ بلوچ نے اپنے بلوچ قوم کیلئے جو مصیبتیں جھلیں پشتون اس پر ان کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے ا س ریاست کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔ یہ اپنے آپ کو انسانی حقوق کا علمبردار کہتے ہیں۔ یہاں جتنی بھی ٹارگٹ کلنگ ہوئی، بم دھماکے ہوئے ان سب کے پیچھے یہ ریاست ملوث ہے، یہاں ہمیں یہ کہا جاتا ہے کہ اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں، ہم نہ اس پرچم کے سائے تلے ایک تھے، نہ ایک ہیں، نہ ایک رہیں گے۔ ہم جان اچکزئی ، سرفراز بگٹی اور ان جیسے غداروں پر لعنت بھیجتے ہیں۔ پنجاب کے حکمرانوں یاد رکھو تمام مظلوم اب ایک ہورہے ہیں ا ب تم نہیں بچ سکو گے۔ بلوچ نوجوانوں، بہنوں یہ ریاست جس طرح ظلم کررہی ہے ہم پنجابی کے مقابلے میں بلوچوں کیساتھ کھڑے ہیں۔ ان میڈیا کے دلالوں کو کہتے ہیں آﺅ ہمارے ساتھ مناظرہ کرو۔


