کوئٹہ کے نجی بینک میں ڈکیتی، 2 ملزمان خیبر پختونخوا، ایک کوئٹہ سے گرفتار

کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ کے ائیرپورٹ روڈ پر واقع نجی بینک میں ڈکیتی کے 3 ملزمان کوگرفتار کر لیا گیا۔ پو لیس کے مطابق کوئٹہ کے علا قے ائیرپورٹ روڈ پرواقع نجی بینک میں 23 جنوری کو 5 مسلح افراد بینک سے رقم لوٹ کر فرار ہوئے تھے جن میں 2 ملزمان کوکے پی کے اور 1کو کوئٹہ سے گرفتار کیا گیاہے جبکہ مزید 2 ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں،پولیس کے مطابق ملزمان افغانستان بھاگنے کی کوشش کررہے تھے ۔ یاد رہے کہ ڈکیتوں نے سیکورٹی گارڈز سے اسلحہ چھین کر عملے کو یر غمال بنایاتھا ، واردات کے دوران ڈکیت بینک سے 5 کروڑ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں