ہرنائی، فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کا رکن ہلاک سیکورٹی ذرائع کے مطابق ضلع ہرنائی کے نواحی علاقے میں سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک مکان پر چھاپہ مارا تو مکان میں موجود دہشتگرد نے فورسز پر فائرنگ کردی فورسز کی جوابی کاروائی میں کالعدم تنظیم کا اہم رکن قیصر چھلگری ہلاک ہوگیا ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد کالعدم تنظیم کا رکن تھا اور وہ بیرون ملک سے فنڈنگ حاصل کرکے بلوچستان میں بدامنی کی کاروائیوں میں ملوث تھا ہلاک دہشتگرد کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں