ضلعی انتظامیہ کیچ جبری گمشدہ طالبعلموں کے حوالے سے اہلخانہ کو معلومات فراہم کرے، وی بی ایم پی

کوئٹہ (پ ر) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ گزشتہ روز ہوشاپ اور تجابان ضلع کیچ سے بلوچ طالب علم اسلم ولد کریم بخش، حمل ولد قادر بخش اور بہادر ولد چاکر کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا بلوچ طلباءکے اہلخانہ نے انکی باحفاظت بازیابی کے لیے سی پیک ایم ایٹ روڑ پر ہفتہ سے دھرنا دے کر بیٹھے ہوئے ہیں دھرنے میں خواتین اور بچے کثیر تعداد میں موجود ہے، جو تاحال جاری ہے ضلعی انتظامیہ بھی لاپتہ طلباءکے حوالے سے انکے اہلخانہ کو معلومات فراہم نہیں کررہا ہے جو باعث تشویش ہے۔ نصراللہ بلوچ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلوچ طلباءپر کوئی الزام ہے تو انہیں منظر عام پر لاکر عدالت میں پیش کیا جائے اگر وہ بے قصور ہے انہیں فوری طور پر رہا کرکے انکے خاندان کو ذہنی اذیت سے نجات دلائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں