بنوں میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کی رہائشگاہ کے سامنے دھماکا، 2 افراد زخمی

بنوں (انتخاب نیوز) خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ملک شاہ محمد کی رہائش گاہ کے سامنے دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں، دھماکے کے وقت شاہ محمد خان گھر پر نہیں تھے۔ ملک شاہ محمد صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے101سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں