ایران میں ہلاکتیں، میتیں نہ آنے پر لواحقین کا پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاج
لاہور (انتخاب نیوز) ایران کے علاقے سروان میں 9 پاکستانی شہریوں کا قتل۔ بہاولپور، مظفر گڑھ میں لواحقین کا احتجاج، مرکزی شاہراہ بند کردی۔ چند روز قبل ایران کے علاقے سروان میں 9 پاکستانی شہریوں کے قتل اور میتیں نہ آنے کیخلاف لواحقین کا شدید احتجاج۔ بہاولپور میں مظاہرین نے ذخیرہ اوور ہیڈ برج کے قریب مرکزی شاہراہ بلاک کردی۔ احتجاج کے باعث احمد پور شرقیہ روڈ بھی بلاک ہوگیا۔ مظفر گڑھ میں بھی لواحقین کا کراچی روڈ پر شدید احتجاج، مظاہرین نے روڈ پر ٹائر بھی جلائے۔ اس حوالے سے مظاہرین کا کہنا تھا کہ میتوں کی واپسی کے انتظامات نہ کیے گئے اس لیے احتجاج پر مجبور ہوئے۔ حکومت ایران میں قتل شہریوں کی میتیں واپس لائے، لواحقین کا مطالبہ۔
Load/Hide Comments


