سوڈان میں جھڑپوں کے دوران 54 افراد ہلاک، امن مشن کا پاکستانی اہلکار بھی شامل، 64 زخمی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان متنازع علاقے ابیی میں جھڑپیں۔ خرطوم سے اقوام متحدہ کے نمائندہ کا کہنا ہے کہ ابیی میں حریف برادریوں میں لڑائی سے 54 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ 64 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ نمائندہ نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں اقوام متحدہ امن مشن کے 2 اہلکار بھی شامل ہیں۔ عالمی ادارے کے مطابق امن مشن کے جاں بحق اہلکاروں میں ایک پاکستانی اور ایک گھانا کا اہلکار شامل ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق ابیی کی لڑائی میں امن مشن کے 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ابیی میں امدادی سرگرمیوں کے دوران امن مشن کے اہلکار فائرنگ کی زد میں آئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق 2011ءمیں جنوبی سوڈان کی آزادی کے بعد سے ابیی متنازع علاقہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں